ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور میں کچراا نکاسی کے حل کے لئے منعقدہ میٹنگ بغیر کسی فیصلے کے اختتام پذیر : آپس میں مسئلہ حل کرنےڈپٹی کمشنر نکول کی ہدایت

ہوناور میں کچراا نکاسی کے حل کے لئے منعقدہ میٹنگ بغیر کسی فیصلے کے اختتام پذیر : آپس میں مسئلہ حل کرنےڈپٹی کمشنر نکول کی ہدایت

Thu, 16 Mar 2017 19:48:28    S.O. News Service

ہوناور:16/مارچ    (ایس او نیوز)  کمٹہ بلدیہ حدود کے کچرے کو ہوناور کچرانکاسی مرکز میں ٹھکانے لگانے  کی مخالفت  کئے جانے سے مسئلہ کے حل کی خاطر ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کی طرف سے  پنچایت ہال میں دونوں پنچایت ممبران اور افسرا ن پر  مشتمل  میٹنگ منعقد ہوئی، لیکن میٹنگ بغیر کسی فیصلے کے اختتام پذیر ہوئی.

میٹنگ کے آغاز میں ڈی سی ، نکول نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہوناورکمٹہ کچرانکاسی کو لے کر تنازعات کھڑے ہوئے ہیں، عوامی سطح پر مخالفت کی جارہی ہے، کسی بھی مسئلہ پر بحث کرنے سےپہلے افسران کی طرف سے ٹھیک ٹھیک جانکاری  دینے کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ عدالت کی طرف نافذ کیا گیا حکم امتناعی رد ہوتے ہی یا متبادل جگہ ملتے ہی کمٹہ کا کچرا وہیں جمع کیا جائے گا، تب تک آپ تعاون کریں، انہوں نے اپیل کی کہ  مسئلہ کو آپس میں بھائی بھائی بن کر حل کریں۔

شہری ترقی کے انجنئیر آر پی نائک نے میٹنگ میں تفصیلات بیان کرتے  ہوئے کہاکہ کمٹہ میں روزانہ 12ٹن اور ہوناور میں 7ٹن کچرا جمع کیا جاتاہے۔ کمٹہ کے کچرانکاسی مرکز میں پیسہ بھی ہے اور ماہرین بھی ہیں، جب کہ ہوناور کے مرکز میں نہ پیسہ ہے اور نہ ماہرین۔ اگر کمٹہ اور ہوناور کی دونوں پنچایت مل کر کچرا نکاسی مرکز کا قیام کرتےہیں تو اگلے 30سالوں تک دونوں شہروں کے کچرے کو وہاں جمع کیا جاسکتاہے۔ اسی لئے  ضلعی انتظامیہ کی رائے ہے کہ دونوں شہرو ں کے عوامی نمائندے معاملہ کی مکمل جانکاری حاصل کرتے ہوئے کمٹہ میں کچرا  مزکر شروع ہونے تک وہاں کا پیسہ یہاں استعمال کریں۔ ڈی ایف اؤ وسنت ریڈی نے فاریسٹ محکمہ کے اصول و ضوابط کے متعلق جانکاری دی ۔ کمٹہ بلدیہ صدر سنتوش نائک نے کہاکہ دونوں تعلقہ جات پانی کو تقسیم کرکے استعمال کررہے ہیں، انہوں نے اپیل کی کہ دونوں تعلقہ جات ی ترقی کے لئے ایک دوسرے کا تعاون کریں اور عارضی طورپر ہوناور میں کچرہ کو ٹھکانے لگانے کی اجازت دیں۔

ہوناور پنچایت صدر نے کہاکہ ہمیں اس سے اتفاق نہیں ہے ، ہماری قرارداد کو ڈی سی نے واپس کیا ہے ،ان کے مطابق ہمیں پیشگی اجازت دئیے بغیر کمٹہ سے کچرا گاڑی بھیجی گئی تھی اسی لئے ہم نے اُس گاڑی کو واپس بھیج دیا تھا۔ ہوناور پنچایت ممبران نے بتایا کہ وہ کمٹہ کے کچروں کو ہوناور میں ڈمپ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اس بات پر کمٹہ کے بلدیہ صدر اور ممبرا ن نے ہوناور کو  پانی روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے علامتی طورپر پانی کی سپلائی ہوناور کے لئے روک دی۔

 میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر ایس  نکول صاحب اپنے فیصلہ پر قائم رہے تو ہوناور پنچایت کے ممبران اپنی بات پر  بضد رہے اور اس طرح کوئی فیصلہ کن نکلے بغیر ہی میٹنگ اختتام کو  پہنچی ۔ اس موقع پر  میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی نکول نے کہاکہ پینے کے پانی کو روکنے کے لئے کمٹہ کو اختیار نہیں ہے، پانی دینے کے لئے اور کچرا جمع کرنے کے لئے ان کو منانا میرا فرض ہے ، انہوں نے توقع ظاہرکی کہ عوامی نمائندے ان کی رائے کو قبول کریں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعائون کرتے ہوئے مسائل حل کرنے  پر رضامند ہوجائیں گے۔ 


Share: